بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پرندوں کی نقل مکانی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کا مقصد لوگوں میں ان پرندوں کی نسل کی بقاء اورتحفظ کیلئے آگاہی پیداکرنا ہے

پاکستان سمیت دنیابھر میں پرندوں کی نقل مکانی کا عالمی دن آج-9 مئی بروز اتوار کو منایا جائے گا۔

ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کا مقصد لوگوں میں ان پرندوں کی نسل کی بقاء اورتحفظ کیلئے آگاہی پیداکرنا ہے ان پرندوں کو موسمی شدت ،موسمی تغیر ،ماحول میں مسلسل تبدیلیوں اور پرندہ دشمن انسانوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ پرندے ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مانی کرتے ہیں اور موسم واپس آتے ہی اپنے اصل خطے کی طرف لوٹ آتے ہیں

پرندوں کی بقاء اور تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے زیراہتمام عوامی شعور بیدارکرنے کیلئے آگاہی تقریبات منعقد ہونگی۔

Back to top button