بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے دورےپر روانہ ہوگی

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی سعودی قیادت سے مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کو شامل کیا جائے گا، دونوں ممالک میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا جب کہ دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے اور جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے۔

Back to top button