بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خوشاب کا الیکشن جیتنے پر بلاول بھٹو کی شہبازشریف کو مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں یہ ثبوت ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف فیصلہ سنا رہے ہیں۔

Back to top button