بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو پھر مکمل لاک ڈاوَن کرسکتے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

اس وقت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 874 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 400سے زائد کورونا کے مریض زیرعلاج

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کی وارننگ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر سحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے ، اگر لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو پھر مکمل لاک ڈاوَن کرسکتے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 874 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 400سے زائد کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں ، لاہور میں 30 نئے وینٹی لیٹرلگائے جا رہے ہیں جب کہ پبلک ہیلتھ سیکٹر میں 50 وینٹی لیٹر موجود ہیں ، پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضون کیلئے دو ہزار 310 بیڈز دیے ہیں ، پنجاب میں 200 وینٹی لیٹر بڑھائے گئے ہیں ۔

Back to top button