بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعد حسین رضوی رہا، کچھ دیر میں یتیم خانہ چوک دھرنے سے خطاب کرینگے

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تعلقات عامہ کے افسر نے اس پیش رفت کی تصدیق کردی ہے۔سعد رضوی کی رہائی قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کی قرارداد پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی ہے۔

فرانسیسی صدر کو ملک بدر کرنا ٹی ایل پی کا بنیادی مطالبہ ہے۔ کارکنان کی بڑی تعداد سعد حسین رضوی کے استقبال کے لیے موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعد رضوی کچھ دیر بعد چوک یتیم خانہ میں دھرنے سے خطاب کریں گے ۔

Back to top button