بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک میں اب تک 1 سے 10 سال تک کے 44 بچے جان کی بازی ہار چکےہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے این سی او سی کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں نومولود سے 10 سال عمر تک کے مزید 44 بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں 10سال تک کے کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 52 ہو چکی ہے

Back to top button