بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں اضافہ

بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.8 فیصد رہی۔ترجمان محکمہ صحت بلوچستان وسیم بیگ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 938 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 734 ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 12 طلباءکا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 380 جبکہ کورونا سےانتقال کر جانے والے افرادکی تعداد 211 ہے۔

وسیم بیگ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے 7 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سےصحتیاب مریضوں کی تعداد 19 ہزار 143ہو گئی ہے۔دوسری جانب صوبے میں تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے رمضان المبارک کے لیے جاری گائیڈ لائن میں کہا ہے کہ 50 سال سے زائد عمرکے افراد اور بچوں کو مساجد نہیں آنا چاہیے۔

مزید پڑھیے  شدید برفباری اور بارش کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند
Back to top button