بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی کابینہ کا براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جسے کابینہ نے پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیں اور کمیشن نے 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی تھی۔اپوزیشن جماعتوں نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سیعد کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو مسترد کر دیا تھا۔

Back to top button