بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارتقومی

یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکیج،7ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کو ازسرنو حتمی شکل دیدی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق 10اپریل سے ہوگا اور پیکج کے تحت 7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے جب کہ 19 اشیا پر 10 سے90روپےفی کلوتک سبسڈی دی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رمضان پیکج کے تحت گھی پر سب سے زیادہ 90 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی، چینی پر40 روپے اور آٹے پر31 روپے 38 پیسے سبسڈی دی جائے گی جب کہ رمضان پیکج کے تحت چینی موجودہ ریٹ 68روپےفی کلو پرفروخت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا موجودہ ریٹ 800 روپے پرفروخت کیا جائے گا، اس کے علاوہ گھی 170 روپے فی کلو دستیاب ہوگا، خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر15 روپے فی کلو سبسڈی مختص کی گئی ہے، دال ماش اور دال مونگ پر 10،10روپے فی کلو کی سبسڈی دی جائےگی، دال مسور 30، سفید چنا 25، بیسن پر 20 روپے کلو سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کھجور20، چاول باسمتی، سیلا 10،10 روپے، ٹوٹا چاول پر12 روپے فی کلوسبسڈی مختص کی گئی ہے، پیکج کے تحت چائے پر 50 روپےاوردودھ پر 20 روپےسبسڈی دی جائے گی، مشروبات1500 ملی لیٹر بوتل پر25 اور 800 ملی لیٹر کی بوتل پر 20 روپےسبسڈی دی جائے گی۔رمضان پیکج کے تحت مصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی جب کہ رمضان پیکج کے تحت میڈیا پر آگاہی مہم کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Back to top button