بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملکی تاریخ کے رکارڈ 6 ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کرچکے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کے رکارڈ قرضے واپس کیے اور مجموعی طور پر 6 ہزارارب روپے قرض کی قسطوں کی مد میں دیے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا، جس کاسب سےزیادہ اثرملک کی کرنسی پرہوتاہے، کرنسی گرتی ہےتوسب سےزیادہ بوجھ غریب پرپڑتاہے، غریب عوام اورتنخواہ دارطبقےکومشکلات کاسامناہے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کے رکارڈ قرضے واپس کیے، ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالر واپس کرچکے ہیں، یعنی اب تک 6 ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطوں کی مد میں دے چکے ہیں، آج تک کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے۔

عمران خان نے کہا کہ بہتراقدامات سےاب ہمارےایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے، کورونا کے دور میں بھی ہماری برآمدات میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، شوکت خانم کیلئےجب فنڈزاکٹھےکیےتوسب سےزیادہ اوورسیزپاکستانیوں نےحصہ لیا، سارے معاشی اشاریے مثبت ہوگئے ہیں، ملک کی معیشت آج مثبت سمت میں جارہی ہے، ٹیکسٹائل کی صنعت بحال ہوئی ہے لوگ نئی فیکٹریاں لگا رہے ہیں، روپےکومستحکم رکھنےکیلئے بھی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم پیشرفت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال سمندر پار پاکستانیوں کو آسان سرمایہ کاری کی سہولت دینے کےلیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انھیں ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا کہا تھا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے غیر معمولی دلچسپی لی ہے اور دنیا کے97 ملکوں میں اب تک 87 ہزار 833 اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جن کے ذریعے 50 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  طاقتور کو قانون کے نیچے لانے تک قوم اوپر نہیں جاسکتی،وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

Back to top button