بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بھکر میں ٹڈی دل کا حملہ، خربوزے اور تربوز کی فصل تباہ، اسپرے کے باوجواد انتظامیہ قابو پانے میں ناکام

بھکر (صباح نیوز)

ٹڈی دل نے صحرائے تھل کے علاقے بھکر میں تباہی مچادی، لاکھوں ایکڑ رقبے پر حملہ آور ہونے والی ٹڈیوں نے کئی علاقوں میں خربوزے اور تربوز کی فصل مکمل تباہ کر دی۔

ٹڈی دل نے بھکرکے علاقوں ڈھینگانہ، دلے والا، ماہنی، کپاہی، نواں گسو، گوہروالہ کے علاقوں میں حملہ کیا ہے۔ ٹڈی دل درختوں کے پتے بھی چٹ کر گیا۔

اسپرے کے باوجواد انتظامیہ ٹڈی دل پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ بھکرکے ڈپٹی کمشنر  نے کہا  کہ ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

ادھر چند ماہ کے وقفے کے بعد سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ٹڈی دل کی دوبارہ آمد نے کورونا وائرس سے پریشان حال عوام کو اپنے معاشی مستقبل سے مزید فکرمند کردیا ہے۔

کپاس کی بوائی کے بعد کونپلیں پھونٹنا شروع ہی ہوئی ہیں کہ ٹڈی دل کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے۔ سانگھڑ کے دیہی علاقوں میں کسان 3 ماہ تک گندم کی کٹائی اور کپاس کی بوائی میں مصروف عمل رہے۔ ہزاروں ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی کپاس کی چند کونپلوں نے ابھی زمین سے سر اٹھایا ہی ہے کہ ٹڈی دل کی آمد نے اس بڑی آبادی کے رہائشی کسانوں کو معاشی طور پر فکر مند کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے دستیاب وسائل کے علاوہ پاک فوج کی خد مات بھی حاصل کرلی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں اسپرے کے علاوہ پاک فوج، محکمہ زراعت اور محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے تعاون سے ہنگامی منصوبہ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات اپنی جگہ لیکن ٹڈی دل کے موثر خاتمے کے لے مسلسل فضائی اسپرے کرانا نہایت ضروری ہے۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button