بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 18 طیارے گراؤنڈ ہو گئے

وفاقی حکومت کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 18 طیارے گراؤنڈ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے طیاروں کا فلیٹ 2021 سے گراونڈ ہے، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 10 طیارے کراچی اور 8 لاہور میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب دیکھ بھال اور وقت پر مینٹیننس نہ ہونے سے طیارےخراب ہوئے،کروڑوں روپے مالیت کے طیارے کھڑے کھڑے خراب ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیاروں کے گراؤنڈ ہونے سے پلانٹ پروٹیکشن کا ایریل اسپرے ونگ مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا ہے، ٹڈی دل کے حملے پر یہ جہاز متعلقہ علاقوں میں ایریل اسپرے کرتے تھے۔

یاد رہے کہ 2021 میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا ایک طیارہ رحیم یار خان میں گر کر تباہ ہوا تھا، حادثے کے بعد سے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے تمام طیارے گراؤنڈ ہیں۔

Back to top button