بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان، مکہ کے سوا تمام شہروں میں کرفیو میں 8گھنٹے نرمی

سعودی عرب میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق مکہ مکرمہ پر نہیں ہو گا۔

سعودی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہروں میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں بتدریج چوبیس گھنٹے کرفیو برقرار رہے گا جبکہ 29 اپریل سے 13 مئی تک تمام مارکیٹیں بھی کھلی رہیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو میں نرمی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، اس دوران لوگ شہر کے اندر سفر کر سکیں گے، کرفیو میں نرمی کا سلسلہ  20 رمضان تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Back to top button