بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب میں کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کا شہر میں لاک ڈان کی صورتحال کے پیش نظر کرائے داروں کو ریلیف فراہم کرنے کا بڑا اقدام۔ پنجاب میں کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی لینڈ لارڈ کرایہ دار کو زبردستی، غیر قانونی طورپر بے دخل نہیں کرسکے گا۔

کرایہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے دو ماہ کے دورانیہ پر مشتمل احکامات جاری کر دیئے۔

لاک ڈان کے باعث کوئی بھی لینڈ لارڈ کرایہ دار کو زبردستی غیر قانونی طورپر بے دخل نہیں کرسکے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایہ داروں کو کرایہ کے واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کو بنیاد بنا کر بے دخل نہیں کیا جاسکتا جبکہ لینڈ لارڈز کا اپنی جگہ خالی کروانے کے لئے قانونی کاروائی پوری کرنا لازم ہوگا۔ احکامات پر عمل درآمد فوری طور پر ہو گا اور ساٹھ یوم تک جاری رہے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغاز نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

Leave a Reply

Back to top button