بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنگلی حیات کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے،صدرمملکت

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کا تحفظ تمام شہریوں کی عملی ذمہ داری ہے جس کے لئے سرکاری اداروں کی مستقل کاوشیں، مقامی برادریوں کا تعاون اور قانون کا احترام ضروری ہے۔آج (منگل) منائے جانے والے عالمی یوم جنگلی حیات کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قابل ذکر حیاتیاتی تنوع اورگونا گوں ماحولیاتی نظاموں کا حامل ہے جو زراعت، آبی نظام اور روزگار کے ذرائع کی معاونت کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جنگلات اور آب گاہوں سے لے کر پہاڑوں اور ساحلی علاقوں تک یہ قدرتی وسائل ملک کے ماحولیاتی استحکام کیلئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسکنوں کی تباہی، موسمیاتی دباؤ، غیرقانونی شکار اور زمین وپانی کے غیر پائیدار استعمال کے باعث کئی انواع کو خطرات لاحق ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مسکنوں کے تحفظ، غیر قانونی شکار کی روک تھام اور کمیونٹی کی سطح پر تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button