بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چمن میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق

دھماکہ جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا

چمن میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔پولیس کا کہنا ہیکہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  خاتون جج کو دھمکی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو طلب کرلیا
Back to top button