بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معید یوسف کو وفاقی وزیرکے برابر درجہ مل گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق معید یوسف مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کو مشیر بناکر وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا اور نوٹیفکیشن کے مطابق معید یوسف مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

مزید پڑھیے  ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ، ازبکستان کو براستہ افغانستان پاکستان سے جوڑے گا، شاہ محمود قریشی
Back to top button