بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان قرض پروگرام کے بارے میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا پاکستان کے حوالے سے اجلاس آج پیرس میں ہوگا۔ اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے کاایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کی حتمی منظوری پرغور کر ے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گذشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے کے تحت فوری طور پر پاکستان کو ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے  یکم رمضان المبارک کو بینک عام لین دین کے لیے بند رہیں گے
Back to top button