بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بینکوں کے نئے اوقات کار جاری

بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے

اسٹیٹ بینک کےمطابق پیر سے جمعرات بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے جب کہ بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

بینکوں کی پبلک ڈیلنگ جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی اور جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نئے اوقات کار پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیے  وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
Back to top button