بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ

شاہ محمود قریشی ترکی میں سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اس دوران ترک ہم منصب اوراعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران سے ترکی روانہ ہوگئے۔ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات اور ایرانی وزارتِ خارجہ کےحکام نے وزیر خارجہ کوالوداع کیا۔

شاہ محمود قریشی ترکی میں سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اس دوران ترک ہم منصب اوراعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

مزید پڑھیے  رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا
Back to top button