بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق تھانہ حدود علی مسجد، علاقہ شاہ گئی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے 2 کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی سینیٹرز کے احتجاج کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن اور تحفظ کا بل منظور
Back to top button