بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول طے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول طے ہوگیا۔قومی  ویمنز ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچزکھیلے جائیں گے۔

پاک نیوزی لینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 5 اور 9 دسمبر کو ہوں گے جبکہ خواتین ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچز 12، 15 اور 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، یہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم ستمبر میں جنوبی افریقا اور اکتوبر میں بنگلا دیش سے بھی میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیے  شان مسعود رواں کائونٹی سیزن میں 1ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے
Back to top button