بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آج غذائی تحفظ کا عالمی دن منایا جارہا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غذائی تحفظ کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد تحفظ خوراک کے معیارات کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں غذائی تحفظ کے معیارات کی پاسداری کے ذریعے پاکستان میں غذا کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کے معیارات ایک فعال اور صحتمندانہ زندگی بسر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔صدر نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک ہمیں ناقص غذا اور نشو و نما میں کمی کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غذا کے ذریعے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے بچاو میں مدد دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیے  ایمانوئیل میکرون دوسری بارفرانس کے صدر منتخب
Back to top button