بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے درخواست مسترد، درخواست گزار کو 1 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور  ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیرکسی وجہ کے اسمبلی تحلیل کی۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائرکی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔جسٹس شاہدکریم نےکہا کہ یہ کس قسم کی درخواست دائرکی ہے، ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا۔جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا کہ اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کرو گے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کروں گا۔

مزید پڑھیے  توشہ خانہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
Back to top button