بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 40 کروڑ  ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 اپریل تک 9 ارب 96 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39.42 کروڑ  ڈالر  بڑھ کر 4.43 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 62  لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.32  ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالر کمرشل قرض لینے کے سبب بڑھے ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہےٕ، اقوام متحدہ
Back to top button