بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہےٕ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بدستور پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے۔اقوامی متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے جبکہ اس کے علاوہ گزشتہ 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 1.33 ملین رجسٹرڈ ہیں جب کہ سات لاکھ 75 ہزار مہاجرین بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث ہیں، اس سے قبل بھی پاکستان میں رہنے کی جگہ دے کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھا چکا ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم عمران خان کی تمام منتخب نمائندوں کو عوامی رابطہ مضبوط کرنے کی ہدایت
Back to top button