بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این ایز کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی فوری تعیناتی رکوانے کی درخواست میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے چیئرمین نیب کی فوری تعیناتی رکوانے کیلئے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت نہیں کی جاسکتی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہوئی ہے لہذا نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک چیئرمین نیب کا تقرر روکا جائے، عدالت صدر پاکستان اور وزیراعظم کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے روکے۔عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ مانگ لیا اور 6 مارچ کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے  توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل
Back to top button