بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل نے 2 نئے آئی پیڈ ٹیبلیٹس متعارف کرادیے

ایپل نے 2 نئے آئی پیڈ ٹیبلیٹس متعارف کرادیے ہیں۔ان میں سے ایک مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا آئی پیڈ ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایپل کی جانب سے ستمبر میں آئی فون 14 سیریز، 2 ایپل واچز اور ایک ائیر پوڈز پرو کو متعارف کرایا گیا تھا۔

ری ڈیزائن آئی پیڈ

ری ڈیزائن آئی پیڈ / فوٹو بشکریہ ایپل

یہ انٹری لیول آئی پیڈ مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس نئے آئی پیڈ میں ہوم بٹن کی جگہ فنگرپرنٹ ریڈر نے لی ہے جو پاور بٹن میں موجود ہے۔

اس کا ڈیزائن آئی پیڈ ائیر اور آئی پیڈ پرو سے ملتا جلتا ہے جبکہ 10.9 انچ کا ڈسپلے ڈیوائس کا حصہ ہے۔کمپنی نے لائٹننگ کنیکٹر کی جگہ یو ایس بی سی پورٹ کو دی ہے جبکہ ایپل پینسل سپورٹ بھی موجود ہے۔

آئی پیڈ میں ملٹی ٹچ سپورٹ سے لیس ٹریک پیڈ دیا گیا ہے۔یہ آئی پیڈ وائی فائی اونلی اور وائی فائی پلس 5 جی ورژنز میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 449 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

آئی پیڈ پرو 2022

آئی پیڈ پرو 2022 / فوٹو بشکریہ ایپل

اس نئے آئی پیڈ میں سب سے بڑی تبدیلی نئے ایم 2 پراسیسر کی ہے جو کہ کمپنی کے مطابق ایم 1 پراسیسر سے 15 فیصد تیز ہے۔یہ آئی پیڈ 2 ورژن میں دستیاب ہے، ایک کی اسکرین 11 انچ کی ہوگی جبکہ دوسرے میں 12.9 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

آئی پیڈ پرو میں ایپل پینسل سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔11 انچ کے آئی پیڈ کی قیمت 799 ڈالرز جبکہ 12.9 انچ کے ماڈل کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہوگی۔یہ دونوں نئے آئی پیڈز 26 اکتوبر کو مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیے  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام کہاں سے آیا،حقیقت سامنے آگئی
Back to top button