بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ سے پاکستان میں تعیناتی انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات

وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاورمن توگیو نے بدھ کو یہاں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تاریخ، ثقافت، مذہب اور تعلیم کے میدان میں مماثلت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں تعاون اور شراکت کی بہت گنجائش ہے۔ سیکرٹری ہاوسنگ نے ایڈم ملاورمین کو آئندہ منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی ہاوسنگ ایکسپو 2022 میں شرکت کے لیے خلوص دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی حمایت اور خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ملک کی طرف سے شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاورمن توگیو نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور ملک میں مون سون کی غیر معمولی اور شدید بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ہاوسنگ سیکٹر میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی اور وزارت ہاو¿سنگ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Back to top button