بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سابق آئی سی سی امپائر اسد رئوف انتقال کر گئے

سابق آئی سی سی امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ 66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے، انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، سری لنکا کا آسڑیلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف
Back to top button