بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی

 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ ملک میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج بے مثال سیلاب سے متاثرہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیے  چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں،عبدالقادر پٹیل
Back to top button