بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ٹرک نے رکشے اور موٹر سائیکل کو کچل دیا

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا جب کہ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیے  پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید
Back to top button