بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،6دہشتگرد گرفتار

سی ٹی  ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، پنڈی اور گوجرانوالہ، تینوں شہروں سے 2،2، دہشتگردوں کو گرفتار  کیا گیا  ہے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور  آئی ای ڈی بم ڈیوائس برآمد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے  دریائے سندھ میں تین بہنیں اور ایک بھائی ڈوب گیا
Back to top button