بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحجہ یکم جولائی ، عیدالاضحیٰ 10جولائی بروز اتوار ہو گی

 ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ذوالحجہ سن 1443 ہجری  یکم جولائی اور عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو  ہوگی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی اور  زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور  دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیے  دورہ ملتوی ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے 14کھلاڑی اور آفیشلز وطن واپس روانہ
Back to top button