بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

لوگوں کے مجمع پر فائرنگ،3 افراد ہلاک

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں لوگوں کے مجمع پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور  11 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا جس میں 2 مرد اور  ایک خاتون ہلاک ہو گئیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حملہ آوروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ اپنی پستولیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے دو پستولیں قبضے میں لی گئی ہیں اور کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد حملے کی وجوہات معلوم ہو سکیں۔

مزید پڑھیے  موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثے کے بعد کار کو آگ لگ گئی، 5افراد جھلس کر جاں بحق
Back to top button