بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایف آئی اے کی طرف سے پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس

حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کی طرف سے پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس لے لی۔

 وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ بشام میں سگنل نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کو پٹیشن دائر کرنے کا بروقت پتا نہ چل سکا، یہ پٹیشن آزادی اظہار  رائے کو یقینی بنانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف ہے۔ 

وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم نے ایف آئی اے کی جانب سے پٹیشن دائر کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور اسے واپس لے لیا گیا ہے۔

 اس سے پہلے پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے مشترکہ بیان میں پیکا ایکٹ شق 20 کی بحالی کے لیے ایف آئی اے کی اپیل پر اظہارِ تشویش کیا تھا ۔

دوسری جانب  ترجمان ایف آئی اے نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وفاقی ادارے نے وزارت داخلہ اور حکومت کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کی تھی جو واپس لی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے  ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل
Back to top button