بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 750 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 128 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 382 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 922 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مزید پڑھیے  اوگرا نے ملک بھر میں صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
Back to top button