بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مونال ریسٹورنٹ سیل ہونے پر متاثرہ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

عدالتی حکم پر بندکیےگئے مونال ریسٹورنٹ کی بندش کے خلاف متاثرہ ملازمین نے اسلام آباد کے مرغزار  چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

مونال ریسٹورنٹ کے متاثرہ ملازمین نےکپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بیروزگارکرکے ہمارے بچوں کو بھوکا مارا جارہا ہے، سی ڈی اے کو  اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہمارا حق ہمیں دیا جائے، مظاہرین کچھ دیر احتجاج کرنے کے بعد پرامن طور  پر منتشر ہوگئے۔ 

مزید پڑھیے  فوج کیخلاف بیان بازی، سردار تنویر الیاس کی اپنے قائد عمران خان پر شدید تنقید
Back to top button