بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

منی لانڈرنگ، مدینہ منورہ میں 5پاکستانی گرفتار

مدینہ منورہ میں غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کروانے اور اسے بیرونِ ممالک بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزمان تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کررہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیے  کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے اپنے حریف کو دو منٹ 15 سکینڈ میں ڈھیر کردیا
Back to top button