بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرویز خٹک نے بیٹے اور بھتیجے کے مخالف امیدوار کے نشان پر مہر لگا دی

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات  کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے  ووٹ کاسٹ کرتے وقت اپنے بیٹے اور بھتیجے کے مخالف امیدوار کے نشان پر مہر لگا دی۔

ذرائع  کے مطابق نوشہرہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے جب اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں ووٹ کاسٹ کیا تو ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے اوربھتیجے کے مخالف امیدوار کے نشان پر مہر لگا دی۔

 تاہم وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریزائیڈنگ افسر سے دوبارہ پرچی وصول کرکے دوبارہ صحیح ووٹ کاسٹ کیا۔ 

مزید پڑھیے  پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے حکم پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Back to top button