بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اجلاس کے انعقاد پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہیں،سعودی وزیر خارجہ

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نے کم ترین وقت میں اجلاس کو ممکن بنایا، اجلاس کے انعقاد پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان میں کشیدہ صورتحال کےخطے اور دنیا پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اجلاس میں شرکت پر سیکریٹری جنرل او آئی سی اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں،ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں،افغانستان کیلئے اجلاس اوربہترین انتظامات پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان کے معاملے کوانسانی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیے  اسرائیل کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
Back to top button