بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مہنگائی میں پسی عوام کو نیپرا کی جانب سے بجلی کا جھٹکا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 65 پیسے اضافہ کیا گیا ہے  جو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے تحت فی یونٹ بجلی 89 پیسے، تیسری میں 67 اور چوتھی سہ ماہی کی مد میں 83 پیسے مہنگی کی گئی۔

مزید پڑھیے  استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد چوہدری چہرہ کیوں چھپاتے رہے؟
Back to top button