بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نون لیگ دور کے مقابلے میں ہم سستی سڑکیں بنارہے ہیں اس کا مطلب ہے ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی۔

عمران خان نے جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  پچھلی حکومت میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی اور پیسہ بنایا گیا، ایف آئی اے سے اس معاملے کی تحقیقات کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے الیکشن کا سوچنے والی حکومت بلوچستان پر توجہ نہیں دیتی، کرپشن نہ ہوتی تو بلوچستان ترقی کرتا، پسماندہ علاقے خوش حال ہوتے، اپنے حلقے کا سوچنے والے بلوچستان کے سیاست دان بھی قصور وار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے 70 سال میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کیلئے کام کریں۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری کو بندوق کی دھمکیاں دیں، یہ برداشت نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
Back to top button