بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا الیکٹرانک ووٹنگ میچ اور انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا جبکہ یہ اجلاس  2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کوانتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اورانتخابی اصلاحات پرمشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پراتحادیوں سے اتفاق رائے پربات ہوگی۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
Back to top button