بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کی سکھر ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

سکھر میں ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث مراد علی شاہ صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے

 وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کو سکھر ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد سے کراچی جا رہے تھے کہ موسم خراب ہونے کے باعث ان کے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ  کرنا پڑی اور طیارے کو سکھر ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق سکھر میں ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث مراد علی شاہ صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ موسم ٹھیک ہوا تو وزیراعلیٰ کراچی جائیں گے ورنہ رات سکھرمیں گزاریں گے۔

مزید پڑھیے  مہمند میں خوفناک واقعہ، 7بچے جاں بحق
Back to top button