بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مہمند میں خوفناک واقعہ، 7بچے جاں بحق

ایک بچےکو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پانی کے ٹینک کی دیوار گرنے سے 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے گمبتے میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا تو بچے ٹینک کے پاس کھیل رہے تھے، اچانک واٹر ٹینک کی 2 دیواریں بچوں پر گر گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دیوار گرنے سے 7 بچے جاں بحق ہوئے، ایک بچےکو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button