بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کا پہلا موبائل فون

اس موبائل فون کا ٹاک ٹائم صرف تیس منٹ تھا اور دوبارہ چارج ہونے کیلئے اسے دس گھنٹے کا طویل وقت درکار تھا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پہلاموبائل فون کب ایجاد ہوااور کونسی کمپنی نے یہ کارنامہ انجام دیا، پہلا موبائل فون تین اپریل 1973 کو موٹرولا کمپنی نے ایجاد کیا تھا یہ پورٹو ٹائپ موبائل فون تقریباً ایک کلوگرام وزنی اور 23x13x4.5سینٹی میٹر سائز میں تھا اس موبائل فون کا ٹاک ٹائم صرف تیس منٹ تھا اور دوبارہ چارج ہونے کیلئے اسے دس گھنٹے کا طویل وقت درکار تھا،اس وقت اس موبائل فون کی قیمت 3.995 امریکی ڈالرز تھی جو آج تقریباً 10 ہزار ڈالرز بنتے ہیں،موبائل فون کی مقبولیت میں اضافہ نوے کی دہائی میں ہوا جب صارفین کی تعداد گیارہ ملین تک جا پہنچی جو بڑھتے بڑھتے 2020 تک 2.5 ملین ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیے  ویوو نے بہترین کیمرے والا وی 30 متعارف کرادیا
Back to top button