بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولاکوٹ فائرنگ واقعے میں سندھ رینجرز کے نائیک بوستان خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

سندھ رینجرز کے نائیک بوستان خان، جو آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں پولیس چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آزاد کشمیر پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ جمعرات کو ایک کالعدم تنظیم کے مسلح ارکان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں نائیک بوستان خان زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ نائیک بوستان خان کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا اور انہیں علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت کے لیے آزاد کشمیر پولیس کی درخواست پر اس کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔

آزاد کشمیر پولیس کے ترجمان نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button