
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے۔اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اسلام آباد آمد پر قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیرنبیل منیر نے ان کا استقبال کیا۔وہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتونیوگوتریس کی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔ دورے میں علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عالمی امن وسلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
انتونیوگوتریس کو پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور ابتدائی وارننگ نظام میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔














