بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنگ سے متاثرہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں ریکنسٹرکشن اپرچونٹی زونز کا بل دوبارہ پیش کرنے کی یقین دہانی

امریکی سینیٹر کرس وین ہولن نے ممتاز پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید سے ہیوسٹن میں ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طاہر جاوید کے مطابق امریکی سینیٹر نے پاک امریکہ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران طاہر جاوید نے جنگ سے متاثرہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں ریکنسٹرکشن اپرچونٹی زونز قائم کرنے سے متعلق بل دوبارہ پیش کرنے کی درخواست کی۔

اس سے قبل سینیٹر کرس وین ہولن سمیت دیگر امریکی سینیٹرز نے پاکستان-افغانستان اکنامک ڈیولپمنٹ ایکٹ متعارف کرایا تھا، جس میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ریکنسٹرکشن اپرچونٹی زونز قائم کرنے اور بعض مصنوعات، خصوصاً ٹیکسٹائل و ملبوسات، کو امریکہ میں ڈیوٹی فری رسائی دینے کی تجویز شامل تھی۔

ملاقات میں سینیٹر کرس وین ہولن نے اس دیرینہ بل کو امریکی سینیٹ میں دوبارہ متعارف کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button